اپنی زبان کا انتخاب کریں


Khaima Ijtima Khaima Ijtima Khaima Ijtima

پارٹنر بننے کیلئے یہا ں کلک کریں

توبہ /پچھتاوا/پیشیمانی


جب کوئی شخص خدا سے دور چلا جاتا ہے اپنی غلطیوں اور گناہوں کا احساس کرتے ہوئے خدا کا شکر کرتا ہے کہ جس نے مسیح کے وسیلہ سے اُس سے میل کرلیا۔ہم سب گناہوں کے ڈھیر ہیں۔ سچی توبہ مندرجہ ذیل سچائی کا اقرار کرنا ہے۔ ہم سب خدا کے حضور گناہگار ہیں ہم گناہ کے علاوہ ساری زندگی کچھ نہیں کرتے رہے اور ہمارا انجام بالآخر جہنم میں ابدی ہلاکت سے ہم مسیح کے نجات دہندہ ہونے پر ایمان لاتے ہیں۔ کہ وہ اس جہان فانی پر اس لئے آیا کہ گناہگاروں کو ان کے گناہوں سے نجات دے سکے۔ اس نے اپنے بپتسمہ کے وسیلہ ہمارے تمام گناہ اپنے اوپر اٹھالئے اور صلیب کے باعث ان گناہوں کو انجام تک پہنچایا اور مردوں میں جی اٹھاتا کہ ہم کونئے زندگی دے سکے۔ حقیقی توبہ اپنے خیالات کو ترک کرتے ہوئے خدا کی طرف رجوع لانا ہے۔
توبہ سے مراد گناہوں کا اقرار اور خدا کے کلام کی طرف واپس لوٹتے ہوئے نجات کے اس کام کو اپنے پورے دل سے قبول کرنا جو پانی اور خون کے وسیلہ سے ہے۔(۱۔یوحنا۵:۶)
سچی توبہ اپنے آپ کو مکمل گناہ گار جاننا اور صرف یسوع پر ایمان لانا ہے کہ وہ خدا کا بیٹا اور ہمارا نجات دہندہ ہے جس نے ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے خلاصی عطا کی۔ گناہوں سے مکمل نجات اور خلاصی کے لئے چاہےے کہ ہم اپنے کاموں پر ایمان لانا چھوڑ دیں اور اقرار کریں کہ ہم خدا کے حضور اور اس کے شریعت کے مکمل گناہ گار ہیں۔ ہمیں صرف اس کی نجات کی سچائی پر ایمان لانا ہے جو کہ پانی اور روح کے خوشخبری ہے جو ہمیں یسوع نے اپنے بپتسمہ اور مصلوبیت کی صورت میں عطا کی۔ ایک گناہ گار کو چاہےے کے اپنے تمام خیالات چھوڑ کر مسیح کی طرف لوٹ آئے۔ ہم صرف اسی وقت بچائے جاتے ہیں جب ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ یسوع کے بپتسمہ کے وسیلہ ہمارے سارے گناہ خدواند یسوع اٹھالے گئے۔
دوسرے لفظوں میں یسوع کا بپتسمہ اُس کی مصلوبیت اور جی اٹھنے کی تعلیم خدا کی راستیازی کو پورا کرنا اور تمام گناہ گاروں کے لےے نجات ہے۔ یسوع مجسم ہوکر آیا بپتسمہ لیا مصلوب ہوا تاکہ ہمارے سارے گناہوں کو ہم سے دور کردے۔ اس سچائی پر مکمل ایمان اور یہ بھی کے وہ جی اٹھا اور ہم سب کا نجات دہندہ بن گیا ہی اصل ایمان اور حقیقی توبہ ہے۔