اپنی زبان کا انتخاب کریں


Khaima Ijtima Khaima Ijtima Khaima Ijtima

پارٹنر بننے کیلئے یہا ں کلک کریں

یسوع مسیح


یسوع: نجات دہندہ جو تمام لوگوں کو ان کے گناہوں اور گناہ کی سزا سے نجات دے یسوع ہی وہ نجات دہندہ ہے، جس نے تمام لوگوں کو گناہوں سے آزاد کیا۔
مسیح: تین قسم کے افراد کو خدا کے حضور مسح کیا جاتا ہے:
٭ بادشاہ
٭ نبی
٭ کاہن
مسیح یسوع ان سءاقسام پر پورے اترتے ہیں۔
یسوع مسیح یہ تینوں ہی تھے کیونکہ اس نے ان تینوں کا ہی کام انجام دیا ۔ ہمیں یسوع پر بطور بادشاہ، بطور نبی اور بطور کاہن ایمان لانا چاہےے، بطور کاہن جو نجات اور مخلصی دلاتا تھا۔ اسی لئے ہم اس کو یسوع مسیح کہتے ہیں کیونکہ وہ آسمانی سردار کاہن ہے جس نے ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے بپتسمہ اور خون کے ذریعہ نجات دی۔
اسی لئے وہ اُن سب کا بادشاہ ہے جو اُس پر ایمان لائے۔ جب ہم اس کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہمیں ہمارے گناہوں کے بارے میں یقین دلاتا ہے اور بتاتا ہے کہ ہم اپنے آبا¶ اجداد کے دور سے ہی گناہ گار ہیں۔ کیونکہ گناہ گاروں کی نسل سے ہوتے ہوئے ہم گناہ گار ہی پیدا ہوئے اور جس کے باعث ہم خدا کی عدالت کے نیچے ہیں۔
وہ ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ہم اپنے گناہوں سے اُس کے بپتسمہ اور خون پر ایمان لانے سے اپنے گناہ دھلواتے ہیں۔ کیونکہ اس نے نجات کا یہ کام ہم گناہ گاروں کے لےے ہی کیا ہے۔