اپنی زبان کا انتخاب کریں


Khaima Ijtima Khaima Ijtima Khaima Ijtima

پارٹنر بننے کیلئے یہا ں کلک کریں

خدا کے احکام: دس احکام


شریعت میں کل ۳۱۶ قوانین ہیں۔ جن میں بیشتر روزمرہ کے قوانین ہیں مگر اُن کا خلاصہ دس احکام ہیں۔ جو ہمیں خداوند کے حضور ماننا لازم ہیں۔ ان میں سے کچھ احکام ہیں اور کچھ میں ممانت کی گئی ہے۔ جیسے اس طرح کرو اس طرح مت کرو یہ سب زندہ رہنے کی ہدایات ہیں۔ خدا کے احکام ہمارے سپرد کئے گئے ہیں تاکہ ہم اپنے گناہوں کو پہچان سکیں۔ تحریر کردہ خدا کے احکامات ہماری مدد کرسکتے ہیں کہ ہم جانیں کہ ہم کتنا خدا کے حضور نافرمان ہیں (رومیں۳:۹۱۔۰۲)
خدا کو ہمیں دس احکام دینے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے گناہوں کو پہچان سکیں۔ ہم کبھی بھی ان تمام احکامات کو پورا نہیں کرسکتے۔ اس لئے ہمیں یہ ماننے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہےے کہ ہم ایمان لانے سے پہلے گناہ گار تھے۔ ہم سب کو سب گناہ گار ہیں اور خدا جانتا ہے کہ ہم کبھی بھی اس کے قوانین کو پورا نہیں کرسکیں گے۔ اسی واسطے وہ دنیا میں آیا ، بپتسمہ لیا اور صلیب پر گناہ کی مزدوری دی۔ اپنی کوشش سے خدا کے احکامات پر جلنے کی کوشش کرنا گھمنڈ ہے جو ہمیں نہیں کرنا چاہےے۔
خدا کے احکام ہم پر ظاہر کرتے ہیں کہ خدا کتنا کامل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم کتنے ہی کمزور ہیں۔ دوسرے لفظوں میں خدا کے احکامات سے خدا کی قدسیت اور کاملیت ظاہر ہوتی ہے۔