اپنی زبان کا انتخاب کریں


Khaima Ijtima Khaima Ijtima Khaima Ijtima

پارٹنر بننے کیلئے یہا ں کلک کریں

ایمان کا اقرارنامہ

٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ کتاب مقدس صرف پرانے اور نئے عہد نامہ پر مشتمل ہے جوروح القدس کی تحریک سے لکھا گیا ۔ جس میں اصل نوشتے شامل ہیں اور یہ خدا کا بااختیار اور لاتبدیل کلام ہے۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ خدا تثلیث فی التوحید ہے، اس کی ذات ازل سے باپ، بنٹے اور روح القدس پر مشتمل ہے اور اس کی ذات کا واحد یا ایک ہونا تعداد کے لحاظ سے نہیں۔ اس کی یہ وحدت اس کی ذات میں ان معنوں میں ہے کے وہ اپنی ذات ہیں بے نظیر، بے مثال اور لاشریک ہے۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ آدم جو خدا کے صورت و شبیہ پر تخلیق کیا گیا تھا، شیطان سے آزمایا گیا جو اس دنیا کا سردار ہے اور نافرمانی کے باعث آسمان سے گرایا گیا۔آدم کے گناہ کی وجہ سے تمام انسانی گناہ کی اختیار میں اور بالکل بگڑ گئی ہے۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح خدا ہے۔ جو کنواری مریم سے پیدا ہوا، یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بپتسمہ لیا، بطور خدا کے برہ قربان کیا گیا۔مردوں میں سے جی اٹھا، آسمان پر چڑھ گیا۔ جہاں اب وہ خدا باپ کے دھنے ہاتھ پر سربلند ہے۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ نجات ان چیزوں پر مشتمل ہے، گناہوں کی معافی، مسیح کی راستبازی کو پہن لینا اور ابدی زندگی کا انعام اور یہ صرف اعمال سے نہیں بلکہ ایمان ہی سے حاصل ہوتے ہیں۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح کی دوسری آمد اٹل اور قریب ہے، جو کہ ظاہری اور شخصی ہوگی۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ نجات یافتہ ہمیشہ کیزندگی کے لئے آسمان پر اٹھائے جائیں گے، جبکہ غیر نجات یافتہ ابدی ہلاکت میں گناہ کی سزا کے لےے دھکیل دئےے جائیں گے۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ کلیسیاءمسیح کا بدن ہے، جو اُن سے بنا ہے جو نئے سرے سے پیدا ہوچکے ہیں۔ وہ لوگ جو روح القدس کے وسیلہ مسیح میں بپتسمہ لے کر بدل (نئے سرے سے پیدا) گئے ہیں۔ان ہی کے لئے مسیح آسمان پر شفاعت کررہا ہے اور ان ہی کو لینے کے لئے وہ آئے گا۔
٭ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح کا کلیسیاءکو حکم ہے کہ تمام قوموں میں اُس کی خوشخبری کی منادی کی جائے اور جو ایمان لائے اُن کو بپتسمہ دیا جائے۔