اپنی زبان کا انتخاب کریں


Khaima Ijtima Khaima Ijtima Khaima Ijtima

پارٹنر بننے کیلئے یہا ں کلک کریں

Urdu Book 2

پانی اور روح کی خوشخبری کی جانب رجوع لائیں۔

فہرست

۔1۔ نئے سرے سے پیدا ہونے کی اصل خوشخبری کا مطلب
2۔ جعلی مسیحی اور مسیحیت میں بدعتیں
3۔ حقیقی روحانی ختنہ
4۔ کس طرح گناہ کا سچا اور درست اقرار کریں
5۔ مغالطہ جو تقدیر کے نظریے اور الہی چناﺅ میں پایا جاتا ہے
6۔ کہانت بدگئی
7۔ یسوع کا بپتسمہ گناہوں کی معافی کے لئے ناگزیر عمل ہے
8۔ آئیں ہم ایمان کے ساتھ باپ کی مرضی پوری کریں

شرح

یہ ہمارے دور کی پہلی کتاب ہے جس میں عین کتاب مقدس کے مطابق پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کی جاتی ہے۔

:وضاحت

یہ خاص عنوان پانی اور روح کی نئی پیدائش کے متعلق ہے۔ یہ مکمل اس عنوان کی سچائیوں پر مبنی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کتاب ہمیں واضح طور پر بتاتی ہے کہ نئے سرے سے پیدا ہونے کا مطلب کیا ہے۔ اور کتاب مقدس کے عین مطابق کس طرح پانی اور روح کے وسیلے نئے پیدائش حاصل کی جاسکتی ہے۔پانی اس بپتسمہ کی علامت ہے جو اُس نے دریائے یردن میں لیا اور کتاب مقدس بتاتی ہے کہ ہمارے تمام گناہوں کو یسوع پر ڈالا گیا۔ جب اس نے یوحنا اصطباغی سے بپتسمہ لیا۔ یوحنا نسل انسانی کا نمائندہ ہوکر آیا اور ہارون کے گھرانے سے پیدا ہوا۔ ہارون اپنے دونوں ہاتھوںکو عزرائیل کے بکرے پر رکھتا تھا۔ اور بنی اسرائیل کے ایک سال بھر کے تمام گناہوں کو کفارہ کے دن اُس پر ڈالتا تھا۔یہ اُن اچھی چیزوں کا عکس رہیں جو آنے والی تھیں۔ جو یسوع کے بپتسمہ کا مشابہ ہاتھوں کے رکھے جانے سے ہے۔ یسوع نے دریائے یردن میں ہاتھوں کے رکھے جانے کی ضرورت میں بپتسمہ لیا تھا۔ اس لےے اُس کے بپتسمہ کے وسیلے دنیا کے تمام گناہوں کو اٹھالیا اور اُن گناہوں کی قیمت اُس نے مصلوب ہوکر ادا کی تھی۔ بیشتر مسیحی لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ کیوں یسوع نے دریائے یردن میں یوحنا اصطباغی سے بپتسمہ لیا۔ یسوع کا بپتسمہ اس کتاب کا بنیادی لفظ ہے اور یہ پانی اور روح کی خوشخبری کا نگرزیر حصہ بھی ہے۔ ہم صرف یسوع کے بپتسمہ اور اُس کے خون پر ایمان لانے کے وسیلے نئے سرے سے پیدا ہوسکتے ہیں۔

ناشر کی طرف سے

ریونڈوپال سی جونک پچھلے دو دہائیوں سے پوری دنیا میں پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کررہے ہیں۔ اُنہوں نے50سے زائد انمول کتب کو بھی تحریر کیا ہے اور اُن کے عنوان دنیا کی50زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ اُن کے پیغامات اس قدر قوت اور روحانیت سے بھرپور اکثر مطالعہ کنندہ اُن کی کتابوں کو پڑھانے کے بعد یقینا نئے سرے سے پیدا ہونگے اور روح القدس سے معمور ہونگے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے دور کی پہلی کتاب عین کتاب مقدس کے مطابق پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کررہی ہے۔